ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیتراوتی ایکسپریس کا بھٹکل اسٹاپ منسوخ کرنے کے خلاف دیا گیا میمورنڈم

نیتراوتی ایکسپریس کا بھٹکل اسٹاپ منسوخ کرنے کے خلاف دیا گیا میمورنڈم

Tue, 05 Jan 2021 21:08:04    S.O. News Service

بھٹکل،5؍جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل کریا شیل گیلیرا سنگھا کی طرف سےسینئر اسٹیشن ماسٹر گنگا دھر پٹکار کے توسط سے کونکن ریلوے ریجنل منیجر کے نام ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں نیتراوتی ایکسپریس کے بھٹکل اسٹاپ کو رد کیے  جانے کی مخالفت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کو بدل کر نیتراوتی ایکسپریس کو بھٹکل میں روکنے کا انتظام کیا جائے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بھٹکل اور اطراف سے سیکڑوں لوگ اس ٹرین پر سفر کرکے ممبئی اور کیرالہ کی طرف جاتے آتے ہیں۔ اس سے لوگوں کو بڑی سہولت ہوتی ہے۔ لیکن کونکن ریلوے نے اب بھٹکل اسٹاپ رد کرکے یہاں کے مسافروں کے لئے مشکلیں کھڑی کردی ہیں۔بھٹکل چونکہ تعلقہ مرکز ہے اس لئے یہاں پر ٹرین کو باقاعدگی سے روکنے کا  سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔میمورنڈم میں بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی کھڑکی کھولنے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔

اس موقع پر شریکانت نائک، منموہن نائک، پانڈو نائک ، رمیش کھاروی، وینکٹیش موگیر،بھوانی شنکر نائک اور دیپک نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: